محمد اظہار الحق
محمد اظہار الحق
Muhammad Izhar Ul Haq
کالم

جو فائدَہ ہے نُقصان سے دے

شاعری
جو فائدہ ہے نُقصان سے دے
مُجھے پانی ریگستان سے دے

دے لَفظ کوئی تَأثِیر بھرا
اِک ٹُکڑا دَسترخوان سے دے

گَٹھری سَر پر اُمّیدوں کی
چُھٹکارا اِس سامان سے دے

اِک مُٹّھی گیہوں کافی ہے
لیکن اپنے کھَلیان سے دے

دُنیا اُس کے قَدموں میں گِرے
بھِک مَنگے کو اِس شان سے دے

مِٹّی ہی سَہی پَر اپنی دے
تِرمِذ سے دے، اِیران سے دے

آیا ہے فَرِشتہ جاں لَینے
مُجھے عِزّت اِس مِہمان سے دے