محمد اظہار الحق
محمد اظہار الحق
Muhammad Izhar Ul Haq
کالم

لِباس کُہنہ ہے اور عام سی کُلاہ مری

شاعری

لِباس کُہنہ ہے اور عام سی کُلاہ مری

بُرائی کَرتے ہَیں اِس پَر بھی بادشاہ مری


غَنیم نے مُجھے ظاہِر کی آنکھ سے دیکھا

نَظر نہ آئے اُسے اَسپ اور سِپاہ مری


یہ عَکْس ہے جو نَظر آ رہا ہے، اَصل نہیں

کہ شَب سَفَید ہے اور رَوشنی سِیاہ مری


فَقِیرِ خاک نَشیں اور اُس کی جُنْبِشِ لَب

پھِر اُس کے بَعد ہُوئی سَلْطَنَت تَباہ مری


حُروف کَشْف کے ہَیں اور ظُروف مِٹّی کے

اُجَڑ سَکی نہ کِسی سے یہ خانْقاہ مری


بَس ایک اِسم دَمِ واپسِیں کہ اُس کے سِوا

کوئی نہیں ہے، کَہِیں بھی نہیں پَناہ مری